حکومت چاہے تو ڈاکٹر شال کی رپورٹ کو امریکہ میں چیلنج کر سکتی ہے

حکومت چاہے تو ڈاکٹر شال کی رپورٹ کو امریکہ میں چیلنج کر سکتی ہے

اسلام آباد : پاکستان مسلم لیگ ن کے سینیئر رہنما رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ حکومت چاہے تو ڈاکٹر شال کی رپورٹ کو امریکہ میں چیلنج کر سکتی ہے۔انہوں نے جیو نیوز کے پروگرام آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے مزید کہا کہ نواز شریف کے میڈیکل پر رائے وہی ڈاکٹر دے سکتا ہے جو نواز شریف کا علاج کر رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں بنایا جانے والا میڈیکل بورڈ غیر متعلق ہے۔وزیراعظم کے انتقام کا کوئی عدالت ساتھ نہیں دے سکتی۔وہ چاہتے ہیں کہ اگلے نو ماہ میں ساری اپوزیشن جیل میں چلی جائے۔ یاد رہے کہ گذشتہ روز سابق وزیراعظم نواز شریف کی تازہ ترین طبی رپورٹ لاہور ہائیکورٹ میں پیش کر دی گئی تھی۔ سابق وزیراعظم نواز شریف کی تازہ ترین طبی رپورٹ ڈاکٹر فیاض شال کی جانب سے تیار کی گئی۔

میڈیکل رپورٹ کے مطابق نواز شریف کو سفر کرنے سے روک دیا ہے۔ نواز شریف اینجیو گرافی کے بغیر لندن سے پاکستان نہ جائیں۔ رپورٹ کے مطابق نواز شریف اگر علاج کے بغیر لندن سے پاکستان چلے گئے تو اب کی حالت بگڑ سکتی ہے۔ نواز شریف اس وقت شدید ذہنی دباؤ میں ہیں۔ ذہنی دباؤ کی وجہ سے نواز شریف کی بیماری مزید بگڑ سکتی ہے۔ میڈیکل رپورٹ میں کہا گیا کہ نواز شریف کو ائیرپورٹ اور عوامی مقامات پر ہرگز نہیں جانا چاہئیے۔

admin