جوڑے کی شرمناک آوازیں.تںگ ہمسایوں نے خط لکھ کر کھری کھری سنا ڈالیں
لندن:برطانیہ میں ایک جوڑے کی شرمناک آوازوں سے تنگ ہمسایوں نے ایک خط کے ذریعے انہیں ایسی کڑوی کسیلی سنا ڈالیں کہ انٹرنیٹ پر ہنسی کا طوفان آ گیا۔ دی سن کے مطابق یہ خط ایک آدمی نے ویب سائٹ Redditپر پوسٹ کیا ہے۔
وہ بتاتا ہے کہ میں اور میری گرل فرینڈ چند روز قبل ہی ایک ڈیٹنگ ایپلی کیشن کے ذریعے ملے تھے اور اب میں اپنی گرل فرینڈ کے اپارٹمنٹ میں اس کے ساتھ رہ رہا ہوں، جہاں آج ہمسایوں کی طرف سے ہمیں یہ خط موصول ہوا ہے۔
رپورٹ کے مطابق آدمی کی طرف سے خط کی تصویر پوسٹ میں شیئر کی گئی ہے، جس میں ہمسایوں کی طرف سے لکھا گیا ہوتا ہے کہ ”خدا کے لیے، 26ویں اور 27ویں فلور پر رہنے والوں پر رحم کھائیے، آپ کی وجہ سے ان کی راتوں کی نیندیں اڑ چکی ہیں۔
ہم لوگ سمجھنے سے قاصر ہیں کہ صبح کے 5بجے جب سب گہری نیند میں ہوتے ہیں، تمہیں اس کام کی کیا سوجھتی ہے اور تمہاری آوازیں جس قدر بلند ہوتی ہیں، یہ کوئی نارمل رویہ نہیں ہے۔تمہیں کسی تھراپسٹ سے رجوع کرنا چاہیے۔خدا کے لیے آج تمام رات ہم آپ کی آواز بالکل بھی نہیں سننا چاہتے۔آج ہمیں سکون سے سونے دینا۔“