پاک فوج بھی آئین کے ماتحت ہے، چیف جسٹس
اسلام آباد : چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس عمر عطا بندیال کیساتھ کمانڈ اینڈ سٹاف کالج کوئٹہ کے وفد کی ملاقات ہوئی۔چیف جسٹس آف پاکستان نے وفد کو خوش آمدید کہا اور انہیں اسلامی جمہوریہ پاکستان کے 1973 کے آئین سے متعلق آگاہ کیا۔ چیف جسٹس آف پاکستان نے وفد کون پارلیمنٹ، ایگزیکٹوز اور عدلیہ کے کردار اور اہمیت سے متعلق بھی بتایا۔
چیف جسٹس عمر عطاء بندیال کا کہنا ہے کہ پاک فوج بھی آئین کے ماتحت ہے، جانوں کے نذرانے پیش کرنے پر پاک فوج کا بہت احترام ہے۔سماء نیوز کی رپورٹ کے مطابق چیف جسٹس نے کوئٹہ کمانڈ اینڈ اسٹاف کالج کے وفد سے ملاقات میں کہا کہ فوج کو مخصوص حالات میں سول حکومت کی مدد کے لیے طلب کیا جاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ آئین کے تحت انتظامی امور کا عدالتی جائزہ لے سکتی ہے۔
چیف جسٹس عمر عطاء بندیال نے مزید کہا کہ آئینی ترمیم سے فاٹا کے ضم اضلاع میں قانون کی حکمرانی قائم ہوئی ہے۔خیال رہے کہ جسٹس عمرعطا بندیال نے پاکستان کے 28 ویں چیف جسٹس کی حیثیت سے حلف اٹھا لیا۔