بلاول داماد بننا چاہیں گے تو خوشی سے قبول کروں گی
لاہور :معروف اداکارہ ومیزبان نادیہ خان نے جیو نیوز کے پروگرام ’جشنِ کرکٹ‘ میں شرکت جس میں انہوں نے دلچسپ سوالات کے جوابات بھی دئیے۔اینکر شہزاد اقبال نے نادیہ خان سے سوال کیا کہ اگر بلاول داماد بننا چاہیں تو خوشی خوشی قبول کریں گی؟ اس پر نادیہ خان حیران ہوئیں اور ہنستے ہوئے کہا کہ یہ کیسا سوال ہے،بعدازاں انہوں نے سوال کا مثبت جواب دیتے ہوئے کہا کہ کیوں نہیں۔
اداکارہ نے کہا کہ اچھی بات یہ ہو گی کہ بلاول پہلے وزیراعظم بنیں پھر شادی کریں۔نادیہ خان نے ملکی سیاست پر بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان ہی اس ملک کی واحد امید ہیں لیکن اب انہیں چاہئیے کہ وہ لوگوں کو گھبرانے دیں۔نادیہ خان نے مزید کہا کہ وہ اب سیاست میں دلچسپی لینے لگی ہیں اور انہیں اب احساس ہوا ہے کہ پاکستان میں خواتین سیاستدانوں کی کمی ہے۔
یہ اہم نہیں کہ میں مستقبل میں کون سی پارٹی میں شامل ہوتی ہوں، میں جو بھی کام کروں گی وہ سب کو نظر آئے گا۔اداکارہ نے پی پی رہنما شرمیلا فاروقی کی والدہ والے معالے پر تبصرے سے گریزکیا اور کہا کہ 50 کروڑ جائیں گے نہیں بلکہ 50کروڑ آئیں گے۔خیال رہے کہ چند روز قبل شرمیلا فاروقی نے نادیہ خان کو ان کی والدہ کی متنازع ویڈیو پر 50 ملین (5 کروڑ روپے ) کا ہتک عزت کا نوٹس بھیجا تھا۔