وزیرداخلہ شیخ رشید کا فیصل واوڈا کی نااہلی پر ردِعمل آ گیا

وزیرداخلہ شیخ رشید کا فیصل واوڈا کی نااہلی پر ردِعمل آ گیا

اسلام آباد:: وفاقی وزیر شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ ملکی سیاست کے لیے 50 دن بہت اہم ہیں۔انہوں نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ 14 فروری کو چینی وزیر داخلہ آ رہے ہیں،عمران خان 22 سال بعد روس کا دور کریں گے۔23 سال بعد آسٹریلوی کرکٹ ٹیم پاکستان آ رہی ہے یہاں کوئی مسئلہ نہیں۔انہوں نے کہا کہ آئندہ 50 روز پاکستانی سیاست کے لیے اہم ہیں، اس کے بعد عمران خان سر خرو ہوں گے، چوہدری شجاعت منجھے ہوئے سیاسدان ہیں، ہمارے اتحادی ہی ملاقاتیں کر رہے ہیں اس میں کوئی مسئلہ نہیں ہے۔

شیخ رشید نے کہا کہ 23 مارچ کو بھی اپوزیشن والے آتے نظر نہیں آ رہے۔یہ سارے ٹی وی ٹی وی کھیل رہے ہیں،ان سے پوچھتا ہوں کہ انہوں نے کیا لینے کے لیے اسلام آباد آنا ہے۔

admin