عامر لیاقت حسین کی دوسری اہلیہ نے خلع کا کیس دائر کر دیا
لاہور :عامر لیاقت حسین کی دوسری اہلیہ نے خلع کا کیس دائر کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی اور معروف ٹی وی اینکر عامر لیاقت حسین کی دوسری اہلیہ سیدہ طوبیٰ کی جانب سے علیحدگی کے حوالے سے کافی عرصے سے گردش کرنے والی خبروں پر بالآخر خاموش توڑ دی گئی۔ سیدہ طوبیٰ کی جانب سے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر جاری پیغام میں تمام تفصیلات بیان کی گئیں۔