کوئی بھی حکومت لینے کو تیار نہیں
اسلام آباد : معروف صحافی رانا عظیم کا کہنا ہے کہ کوئی بھی حکومت لینے کو تیار نہیں ہے۔92 نیوز کی رپورٹ کے مطابق سینئر صحافی رانا عظیم کا کہنا ہے کہ یہ وزیراعظم کے خلاف عدم اعتماد کا معاملہ نہیں ہے،آصف زرداری نے رابطے کیے تو مسلم لگ ن نے بھی فوری رابطے شروع کر دئیے کہ کہیں زرداری بازی نہ لے جائیں۔
یہ حکومت نہیں گرا پائیں گے کوئی حکومت لینے کے لیے بھی تیار نہیں ہے۔جبکہ پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما نبیل گبول کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن کو متنازعہ اپوزیشن نہیں بلکہ حکومت نے بنایا ہے۔فیصل واوڈا کے خلاف فیصلے کو روکنے کی انہوں نے بہت کوشش کی۔فارن فنڈنگ کے حوالے سے سٹے آرڈر لے لیا۔ہم سپریم کورٹ جائیں گے کہ ایک نااہل شخص نے سینٹ میں ووٹ دیا اور حکومت نے بل پاس کروایا۔
ہم تو وزیراعظم کے خلاف عدم اعتماد لانے کی بات کر رہے ہیں،چئیرمین سینیٹ کا معاملہ تو بعد کا ہے۔پاکستان اور ن لیگ کے درمیان برف پگھلی ہے۔پروگرام میں موجود لیگی رہنما علی پرویز ملک نے کہا کہ اداروں کو متنازعہ نہیں بنانا چاہئیے۔وزیراعظم نے جانتے بوجھتے ہوئے فیصل واوڈا کو سپورٹ کیا اور سینیٹر بنایا۔ ہمارا تو دعویٰ ہی یہی ہے کہ ملک میں آئین کی بالادستی ہونی چاہئیے۔
ہم آئینی حق کتے تحت لانگ مارچ کرنے کے لیے آ رہے ہیں۔ہمیں چائیے چئیرمین کے خلاف تحریک عدم اعتماد لائیں۔