وزیراعظم کا چوہدری شجاعت سے شہباز شریف کی ملاقات پر تبصرہ

وزیراعظم کا چوہدری شجاعت سے شہباز شریف کی ملاقات پر تبصرہ

اسلام آباد :وزیراعظم عمران خان نے چوہدری برادران پر مکمل اعتماد کا اظہار کر دیا۔وزیراعظم نے پاکستان میں ہائیڈرو پاور ڈویلپمنٹ کے حوالے سے منعقدہ عالمی سمپوزیم سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چین 5 ہزار بڑے ڈیم بنا چکا۔ہم نے اب تک صرف 2 بڑے ڈیم بنائے۔ڈیمز نہ بننے کی وجہ سے پاکستان کا بہت نقصان ہوا۔ اگر ہم نے ڈیمز بنائے ہوتے تو بجلی مہنگی نہ ہوتی۔

بجلی مہنگی ہونے سے سب مہنگا ہو جاتا ہے۔تھر اور بلوچستان میں بھی زمین پڑی ہے ، پانی کی کمی ہے۔ہم نے الیکشن کو سوچنے کے بجائے لانگ ٹرم پلاننگ کی، ہماری آبادی بڑھ رہی ہے اور وسائل کم ہو رہے ہیں۔کاشتکاری کے لیے پانی ذخیرہ کرنا بہت ضروری ہے۔وزیراعظم عمران خان نے چوہدری شجاعت سے شہباز شریف کی ملاقات پر ردِعمل دیا۔

انہوں نے کہا میں نے تحریک انصاف کی ٹریننگ کرائی ہوئی ہے، جو گھبرائے ہوئے ہیں انہیں اب چوہدری شجاعت کی صحت یاد آئی، چوہدری فیملی پر پورا اعتماد ہے، مونس الہیٰ کام کو جہاد سمجھ کر رہے ہیں ، انہیں خراج تحسشن پیش کرتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ گھبرائے ہوئے لوگ کل بیس بیس سال پرانی فوتگی کی دعا کے لیے جا رہے ہیں۔جو لوگ گھبرائے ہوئے ہیں انہیں چوہدری شجاعت کی صحت یاد آ گئی ہے،ہمارا چوہدری برادران اور ق لیگ پر مکمل اعتماد ہے۔جبکہ پاکستان مسلم لیگ ق کے رہنماء اور وفاقی وزیر برائے آبی وسائل چوہدری مونس الٰہی نے کہا ہے کہ ہم سیاسی لوگ ہیں ، سیاستدانوں سے ملنا ہمارا کام ہے ۔

admin