مولانا فضل الرحمن اور جہانگیر ترین میں خفیہ ملاقات کا انکشاف
اسلام آباد:: پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے جہانگیر ترین کو تحریک عدم اعتماد میں ساتھ دینے کی دعوت دی ہے۔اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق حکومت کے خلاف عدم اعتماد کے مشن پر مولانا فضل الرحمان نے جہانگیر ترین سے خفیہ ملاقات کی۔دونوں کی ملاقات گذشتہ رات ہوئی جسے خفیہ رکھا گیا،مولانا فضل الرحمان نے ملاقات میں جہانگیر ترین کو تحریک عدم اعتماد میں ساتھ دینے کی دعوت دے دی۔
خیال رہے کہ پی ڈی ایم ان دونوں وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے کے لیے متحرک ہے۔گذشتہ روز مسلم لیگ (ن) کے صدر و قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف 14 سال بعد چوہدری برادران سے ملاقات کے لیے ان کے گھر پہنچے تھے۔