ملاقاتیں تماشہ ہیں، مونس الہیٰ کے بیان پر قمر زمان کائرہ کا سخت ردِعمل

ملاقاتیں تماشہ ہیں، مونس الہیٰ کے بیان پر قمر زمان کائرہ کا سخت ردِعمل

اسلام آباد : گذشتہ روز اپوزیشن رہنماؤں کی چوہدری برادران سے متعلق پر مونس الہیٰ کے دئیے گئے بیان پر لیگی رہنما احسن اقبال اور پی پی رہنما قمر زمان کائرہ کا موقف سامنے آیا ہے۔پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال نے کہا ہے کہ کوئی ساتھ دے نہ دے، وزیراعظم کو گھر بھیجیں گے، حکومت کو گھر بھیجنے کے لیے اپوزیشن ہی کافی ہے۔

ق لیگ نے ساتھ نہ دیا تو عوامی غضب کے لیے تیار رہے۔ جب کہ پی پی رہنما قمر زمان کائرہ نے کہا کہ اگر اپوزیشن سیاسی طریقے سے مخالفت نہ کرے تو کیا سازشیں کرے۔ اگر یہ سب تماشا ہے تو پرویز الہیٰ کو سوچنا چاہئیے۔پرویز الہیٰ کو سوچنا چاہئیے کہ ان کی اولاد ان کے گھر آنے والے مہمانوں کو تماشا کہہ رہی ہے،پرویز الہیٰ کو پھر چاہئیے کہ یہ تماشا بند کرے دیں۔

admin