ججز ریفرنس پر سپریم جوڈیشل کونسل کی کارروائی شروع

اسلام آباد: ججز کے خلاف حکومتی ریفرنس پر سپریم جوڈیشل کونسل کی کارروائی جاری ہے۔

جسٹس قاضی فائز عیسیٰ اورجسٹس کےکے آغا کے خلاف بھجوائے گئے حکومتی ریفرنسز پر سپریم جوڈیشل کونسل کی سماعت جاری ہے، جوڈیشل کونسل میں چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ، جسٹس گلزاراحمد، جسٹس شیخ عظمت سعید، چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ وقار سیٹھ اور چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ احمد علی شیخ شامل ہیں۔

دوسری جانب ججز کے خلاف ریفرنس کی سماعت کے موقع پر وکلا کی جانب سے ہڑتال بھی جاری ہے، کراچی سٹی کورٹ میں وکلاء کے ایک دھڑے نے گیٹ کو تالے لگادیے جب کہ بلوچستان ہائیکورٹ میں وکلا کی جانب سے دھرنا دیا جارہا ہے، دھرنے میں بلوچستان بار کونسل، بلوچستان ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن سمیت مختلف وکلا تنظیمیں شریک ہیں۔
صدرسپریم کورٹ بارامان اللہ کنرانی کا کہنا تھا کہ حکومت نے بد نیتی سے سپریم کورٹ کے جج کے خلاف ریفرنس دائرکیا، جعلی ریفرنس کی کوئی اہمیت نہیں اس کو دکھایا تک نہیں گیا، جج کی کردار کشی اور میڈیا ٹرائل کیا جارہا ہے جو سپریم جوڈیشل کونسل کے لیے چیلنج ہے۔

admin

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے