فحش فلموں کی دنیا کی پہلی ’کرپٹو ویب سائٹ‘ بنادی گئی
نیویارک:: نرس کی نوکری چھوڑ کر بالغوں کی ویب سائٹ ’اونلی فینز‘ سے کروڑوں روپے ماہانہ کمانے کا دعویٰ کرنے والی امریکی خاتون نے فحش فلموں کی دنیا کی پہلی ’کرپٹو ویب سائٹ‘ بنا ڈالی ہے۔ ڈیلی سٹار کے مطابق 37سالہ ایلی ری نرسنگ کی نوکری کرتی تھی جو اس نے کئی سال قبل ترک کر دی اور اونلی فینز پر اکاﺅنٹ بنا کر اپنی فحش ویڈیوز اور تصاویر وہاں فروخت کرنی شروع کر دیں۔
امریکی ریاست میساچوسٹس کی رہائشی ایلی نے چند ماہ قبل دعویٰ کیا تھا کہ وہ اونلی فینز سے ماہانہ ساڑھے 3لاکھ ڈالر (تقریباً 6کروڑ 14لاکھ روپے)کما رہی ہے۔ اب اس نے اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں بتایا ہے کہ اس نے 10لاکھ ڈالر کی لاگت سے فحش فلموں کی ایک ویب سائٹ بناڈالی ہے۔ یہ دنیا کی پہلی ویب سائٹ ہو گی جو اپنے اداکاروں کو کرپٹو کرنسی میں ادائیگی کرے گی۔