پیٹرول مہنگا کرنے کے بعد بجلی کی قیمت میں بھی اضافے کی تیاری

پیٹرول مہنگا کرنے کے بعد بجلی کی قیمت میں بھی اضافے کی تیاری

اسلام آباد : حکومت نے پیٹرول مہنگا کرنے کے بعد اب بجلی کی قیمت میں بھی نمایاں اضافے کی تیاری کر لی ہے۔ تفصیلات کے مطابق نیپرا کو بجلی کی قیمت میں اضافے کی درخواست موصول ہو گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی نے بجلی کی قیمت میں اضافے کی درخواست نیپرا کو ارسال کر دی ہے۔ نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کو سی پی پی اے کی جانب سے دی گئی درخواست میں بجلی فی یونٹ 6 روپے 10 پیسے مہنگی کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔

اس حوالے سے نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کا کہنا ہے کہ یہ درخواست جنوری کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کی گئی ہے ، جس پر سماعت 28 فروری کو ہوگی۔ سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی کی درخواست کےالیکٹرک کے سوا تمام بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کے لیے ہے۔

admin