حکومت کا زرمبادلہ ذخائر بڑھانے کیلیے عوام سے سونا ادھار لینے پر غور

حکومت کا زرمبادلہ ذخائر بڑھانے کیلیے عوام سے سونا ادھار لینے پر غور

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے زرمبادلہ کے ذخائر بڑھانے کے لیے عوام سے گولڈ بار ادھار لینے کی تجویز پر غور شروع کردیا ۔ ایکسپریس نیوز نے اپنی ایک رپورٹ میں وزارت خزانہ کے ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ اس ضمن میں ایک تجویز میں کہا گیا ہے کہ کمرشل بینک سونے کے مالک کو ایک قابل تبادلہ رعایتی دستاویز جاری کریں گے اور اس پر شرح سود ادا کریں گے ، کمرشل بینک یہ سونا اسٹیٹ بینک کے پاس جمع کرائے گا جو زرمبادلہ کے ذخائر کو بڑھانے کے لیے اس سے مزید نفع کما سکتا ہے۔

رپورٹ کے مطابق عوام سے سونا ادھار لینے کی تجویز ابتدائی طور پر ایک پاکستانی نژاد طاہر محمود نے وزیراعظم عمران خان کو پیش کی ، جس کے بعد وزیر اعظم نے یہ معاملہ ای ای سی کے پاس بھیجا جس نے اس تجویز کو قابل عمل بنایا تاکہ زرمبادلہ ذخائر کو بڑھایا جاسکے اور گھروں میں پڑے قیمتی اثاثے کے ذریعے مارکیٹ میں مزید کیش لایا جا سکے ۔

admin