مسلم لیگ ن کے ارکان اسمبلی کو 48 گھنٹوں میں پاکستان واپس پہنچنے کی ہدایت

مسلم لیگ ن کے ارکان اسمبلی کو 48 گھنٹوں میں پاکستان واپس پہنچنے کی ہدایت

اسلام آباد : مسلم لیگ ن نے بیرونِ ملک مقیم اپنے ارکان قومی اسمبلی کو 48 گھنٹوں میں پاکستان واپس پہنچنےکی ہدایت کردی ہے۔ تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن نے پاکستان میں مقیم تمام ارکان قومی اسمبلی کو بیرونِ ملک سفر نہ کرنے کی ہدایت بھی کر دی ہے، اس کے علاوہ تمام پارٹی ارکان قومی اسمبلی کو آئندہ 3 روز لاہور اور اسلام آباد میں ہی قیام کرنے کا بھی کہہ دیا گیا ہے۔

مسلم لیگ ن کے دیگر ہم خیال ارکان قومی اسمبلی سے بھی رابطے جاری ہیں۔ قبل ازیں لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال کا کہنا تھا کہ حکومت کے خلاف تحریک عدم اعتماد انشاء اللّٰہ کامیاب ہوگی، پی ٹی آئی کے ارکان بھی عدم اعتماد کی تحریک کیلئے ووٹ دیں گے۔

پی ٹی آئی کے بہت سے ایم این اے ہمارے ساتھ ہیں۔

admin