امریکا کا وزیراعظم عمران خان کے دورہ روس پر ردِعمل آ گیا
واشنگٹن : ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نیڈ پرائس نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کے دورہ روس سے آگاہ ہیں، عمران خان کے دورے کی ٹائمنگ پر تبصرہ نہیں کر سکتے۔دنیا نیوز کی رپورٹ کے مطابق امریکا کا وزیراعظم عمران خان کے دورہ روس پر ردِعمل آ گیا۔ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نیڈ پرائس کا کہنا تھا کہ پاکستان کو یوکرین سے متعلق اپنی حکمت عملی سے آگاہ کر دیا ہے۔
امید ہے وزیراعظم عمران خان بات چیت کے دوران یوکرین تنازعے پر کھل کر خدشات کا اظہار کریں گے۔واضح رہے کہ وزیر اعظم عمران خان روس کےدو روزہ سرکاری دورے پر ہیں ۔ گذشتہ رات وزیر اعظم عمران خان کے دورہ روس کا باقاعدہ آغاز ہو گیا، عمران خان کا طیارہ اب سے کچھ دیر قبل روس کے دارالحکومت لینڈ کر گیا۔
وزیر اعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل کی جانب سے وزیر اعظم عمران خان کے طیارے کی ماسکو ائیرپورٹ لینڈنگ کی ویڈیو جاری کی گئی ہے۔