عالمی سطح پر تیل اور اجناس کی قیمتوں میں اضافہ، روسی کرنسی کریش کر گئی

عالمی سطح پر تیل اور اجناس کی قیمتوں میں اضافہ، روسی کرنسی کریش کر گئی

اسلام آباد : روس یوکرین گشیدگی کے باعث عالمی سطح پر تیل اور اجناس کی قیمتوں میں ایک مرتبہ پھر بڑا اضافہ ہو گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق عالمی منڈی میں برینٹ خام تیل کی قیمت 102 ڈالر سے تجاوز کر گئی ہے جب کہ گندم کی قیمت میں 6 فیصد اور مکئی کی قیمت میں 4 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ سونےکی قیمت بھی 27 ڈالر اضافے سے 1914 ڈالر فی اونس ہو گئی ہے۔

دوسری جانب عالمی سطح پر پابندیوں کے باعث روسی کرنسی روبیل کریش کر گئی ہے اور ڈالر کے مقابلے میں روسی کرنسی میں 30 فیصد کمی دیکھنے میں آئی ہے۔یاد رہے کہ روس نے 24 فروری کو یوکرین پر حملہ کیا تھا جس کے بعد سے اب تک یوکرین کے مختلف شہروں میں وقفے وقفے سے فائرنگ اور بمباری کا سلسلہ جاری ہے۔ گذشتہ روز روسی فوج یوکرین کے دوسرے بڑے شہر خارکیف میں داخل ہو گئی ہے۔

admin