شوہر نے بیوی کو قتل کر کے لاش رکشے میں ڈال کر سسرال بھیج دی

شوہر نے بیوی کو قتل کر کے لاش رکشے میں ڈال کر سسرال بھیج دی

لاہور : لاہور میں شوہر نے بیوی کو مارنے کے بعد لاش سسرال بھیج دی۔تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقے ہربنس پورہ میں انتہائی افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے جہاں پر شوہر نے بیوی کو بےدردی سے قتل کر دیا۔پولیس کے مطابق نثار نامی ملزم نے اپنی بیوی انجم کو بییمانہ تشدد کا نشانہ بنایا اور پھر قتل کیا۔شوہر نے بیوی کی لاش اپنی دس سالہ بیٹی کے ذریعے رکشے میں ڈال کر سسرال پہنچا دی۔

پولیس کے مطابق دونوں کی 15 سال قبل شادی ہوئی تھی۔پولیس کے مطابق ملزم بیوی کو قتل کرکے فرار ہو گیا جس کی تلاش کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔علاوہ ازیں شوہر نے بیوی کو طلاق دے کر دس روز بعد سابق سسرال میں داخل ہو کر مطلقہ بیوی کو موت کے گھاٹ اتار دیا اور فرار ہو گیا۔

admin