پاکستان نے روس کے ساتھ بڑا معاہدہ کر لیا

پاکستان نے روس کے ساتھ بڑا معاہدہ کر لیا

اسلام آباد :پاکستان نے روس کے ساتھ بڑا معاہدہ کیا ہے جس کے تحت وہ روس سے قدرتی گیس اور گندم کی درآمد کر سکے گا۔جنگ اخبار کی رپورٹ کے مطابق یہ مبینہ معاہدہ ایسے موقع پر سامنے آیا ہے جب مغربی ممالک نے روس کے ساتھ اپنے تعلقات منقطع کر لیے ہیں۔وزیراعظم عمران خان نے بھی گزشتہ ہفتے کہا تھا کہ روسی صدر کے ساتھ بہت بڑے مذاکرات ہوئے ہیں۔

روسی میڈیا کے مطابق یہ معاہدہ موجودہ وزیراعظم عمران خان کے دورہ ماسکو کے موقع پر کیا گیا تھا اور اس وقت وزیراعظم نے کہا تھا کہ پاکستان روس سے جلد 20 لاکھ ٹن گندم امپورٹ کرے گا۔دونوں رہنماؤں نے طویل عرصے سے التوا کا شکار پاکستان اسٹیل مل گیس پائپ لائن کی تعمیر پر بھی بات کی ۔اب یہ گیس پائپ روسی کمپنیوں کے تعاون کے ساتھ تعمیر کی جائے گی۔

قبل ازیں کیا۔ قومی میڈیا پر نشر ہونے والے خطاب میں وزیر اعظم نے کہا کہ دنیا میں تیزی سے صورتحال تبدیل ہو رہی ہے، حالیہ دنوں میں چین اور روس کے دور کیے، چین اور روس میں زبردست بات چیت ہوئی۔ سی پیک کے دوسرے مرحلے میں چین کے ساتھ اہم معاہدے ہوئے، چین اور روس کے اہم دوروں میں ملک کو عزت ملی، مستقبل میں میرے دوروں کے اچھے نتائج نکلیں گے۔

admin