علیم خان اسلام آباد پہنچ گئے، وزیراعظم سے ملاقات کا امکان

علیم خان اسلام آباد پہنچ گئے، وزیراعظم سے ملاقات کا امکان

اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان سے عمران اسماعیل اور فواد چوہدری نے ملاقات کی اور انہیں علیم خان سے ہونے والی بات چیت اور تحفظات سے آگاہ کیا۔گورنر سندھ عمران اسماعیل نے علیم خان سے ہونے والی بات چیت پر وزیراعظم کو اعتماد میں لیا۔جانگیر ترین گروپ کے مرکزی رہنما علیم خان اسلام آباد میں موجود ہیں۔گورنر سندھ اور فواد چوہدری وزیر اعظم سے علیم خان کی ملاقات کرانے کے لیے متحرک ہیں، علیم خان کی آمادگی پر وزیراعظم عمران خان سے ان کی ملاقات کروائی جائے گی۔

admin