روس نے تیل کی قیمت 300 ڈالرفی برل تک پہنچنے کی وارننگ دے دی
روس نے پابندیوں کی صورت میں تیل کی قیمت 300 ڈالرفی برل تک پہنچنے سے خبردار کردیا ۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق روس کے نائب و زیر اعظم الیگزینڈر نوواک نے کہا ہے کہ روسی تیل پر پابندی لگائی گئی تو اس کے عالمی منڈی پر تباہ کن نتائج ہوں گے اور فی بیرل تیل کی قیمت 300 ڈالر تک پہنچ جائے گی۔ ادھر 2008 اور 1980 کے بعد خام تیل کی قیمت بلند ترین سطح پر، خام تیل کی قیمت 128 روپے فی بیرل ہوگئی۔
تفصیلات کے مطابق روس یوکرین جنگ کے عالمی معیشت پر بدترین اثرات سامنے آنے لگے۔ انٹرنیشنل مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں ریکارڈ بلندی کو چھونے لگیں،عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت 128 ڈالر فی بیرل ہوگئی۔ تاریخ میں 2008 اور 1980 کے بعد خام تیل کی قیمت بلند ترین سطح پر آئی ہے۔