پنجاب کے بعد وفاق میں بھی وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار کی تبدیلی کی گونج

پنجاب کے بعد وفاق میں بھی وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار کی تبدیلی کی گونج

لاہور : پنجاب کے بعد وفاق میں بھی وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار کی تبدیلی کی گونج سنائی دینے لگی ہے۔جنگ اخبار کی رپورٹ کے مطابق اہم وفاقی وزراء بزدار کی تبدیلی کے حامی ہیں۔اہم سینئر وزراء نے عثمان بزدار کو تبدیل کرنے کا مشورہ دیا ہے، فواد چوہدری پنجاب میں وزیر اعلیٰ کی تبدیلی کے سب سے بڑے حامی ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق وفاقی وزیر اسد عمر گورنر پنجاب چوہدری سرور بھی صوبے میں تبدیلی کے خواہشمند ہیں۔گورنر سندھ عمران اسماعیل بھی پنجاب میں متحرک پارٹی شخصیت کو وزیراعلی دیکھنے کے خواہش مند ہے۔پرویز خٹک بھی گورننس اور پارٹی امیج بہتر کرنے کے لئے عثمان بزدار کی تبدیلی کے حامی ہے ۔آج قیادت کے ساتھ مشاورت میں وفاقی وزراء وزیراعظم کو اپنی رائے دیں گے۔

وزیراعظم تمام سیاسی صورتحال کا جائزہ لینے کے بعد آئندہ لائحہ عمل کا فیصلہ کریں گے۔

admin