جیجی حدید کا فلسطین اور یوکرین کے لوگوں کیلئے عطیہ دینے کا اعلان

جیجی حدید کا فلسطین اور یوکرین کے لوگوں کیلئے عطیہ دینے کا اعلان

لاس اینجلس : فلسطینی نژاد امریکی سپر ماڈل جیجی حدید نے فلسطین اور یوکرین میں جنگ سے متاثر ہونیوالے لوگوں کی مدد کرنے کے لیے عطیہ دینے کا اعلان کردیا ہے۔جیجی حدید نے اپنی انسٹا اسٹوری پر فلسطین اور یوکرین میں جنگ سے متاثر ہونے والے لوگوں کی مدد کے لیے عطیہ دینے کا اعلان کیا ہے۔

اٴْنہوں نے لکھا کہ ’وہ 2022 کے موسم خزاں کے فیشن شوز سے ہونے والی اپنی کمائی کو ان لوگوں کے لیے عطیہ کریں گی جوکہ یوکرین میں جنگ سے متاثر ہیں اور ساتھ ہی وہ ان لوگوں کے لیے بھی اپنی حمایت برقرار رکھیں گی جوکہ فلسطین میں اسی طرح کی صورتحال سے دوچار ہیں‘۔

اٴْنہوں نے اپنی سٹوری میں لکھا کہ’ہماری آنکھیں اور دل تمام انسانی ناانصافیوں کے لیے کھلے ہونے چاہئیں‘۔ اٴْنہوں نے لکھا کہ’دعا ہے کہ ہم سب ایک دوسرے کو سیاست سے بالاتر، نسل اور مذہب سے بالاتر ہوکر بطور بہن بھائی دیکھیں‘۔اٴْنہوں نے مزید لکھا کہ’کیونکہ آخر میں جنگ کی صورتحال میں لیڈرز کو نہیں بلکہ صرف معصوم لوگوں کو ہی بھاری قیمت چکانی پڑتی ہے‘۔

admin