مسلم لیگ ق نے اتحادی کے طورپر نظرثانی کا اشارہ دےدیا
اسلام آباد:تحریک انصاف کے وزرا سےمسلم لیگ ق کے رہنماؤں کی دوسری ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔ مسلم لیگ ق نے پہلی مرتبہ حکومت کےاتحادی کے طورپر نظرثانی کا اشارہ دےدیا اور کہا آپ کے ارکان نے وفاداریاں بدل لیں توپھر ان کے لیے حکومت کا ساتھ دینا مشکل ہوجائےگا۔ اے آر وائی نیوز کے مطابق اپوزیشن کی جانب سے عدم اعتماد کی تحریک جمع کرانے کے بعد سیاسی ہلچل میں مزید تیزی دیکھنے میں آئی ہے ، اس اہم ملاقات میں پہلی مرتبہ ق لیگ نے پی ٹی آئی کی حکومت کا ساتھ دینے پر نظرثانی کا اشارہ دے دیا ہے۔
گزشتہ روز3 وزرا سے مونس الہیٰ اور طارق بشیرچیمہ کی دوسری ملاقات ہوئی، جس میں رہنماؤں واضح کہا کہ اگر پی ٹی آئی کے اپنے ہی پندرہ سے بیس ارکان فلورکراسنگ کرکے اپوزیشن کے ساتھ ہوگئے تو پھر ہمارے لیے مشکل ہوگا کہ ہم مزید حکومت کا ساتھ دیں ، ہم مجبور ہوں گے کہ اپوزیشن کے ساتھ ہوجائیں۔
ذرائع کے مطابق قاف لیگ کے رہنماوں کے تہلکہ خیز موقف پر پی ٹی ائی کے تینوں وزراٗ نے کہا کہ وہ آپ کے موقف کو تسلیم کرتےہیں اور بالکل اگر ہمارے ارکان وفاداریاں بدلتےہیں تو پھر آپ کو نہیں روکیں گے۔