مسلم لیگ ق اور ترین گروپ میں بھی رابطوں کا سلسلہ شروع ہو گیا
لاہور:سیاسی رابطوم میں تیزی آ گئی،مسلم لیگ ق اور ترین گروپ میں بھی رابطوں کا سلسلہ شروع ہو گیا۔وفاقی وزیر مونس الہیٰ اور جہانگیر ترین کے صاحبزادے علی ترین کے مابین ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے۔علی ترین اور مونس الہیٰ کی ٹیلی فون پر بات عون چوہدری نے کروائی۔مونس الہیٰ نے علی ترین سے ان کے والد جہانگیر ترین کی خیریت دریافت کی اور ملکی سیاسی معاملات پر بات چیت کی گئی۔
عون چوپدری نے جہانگیر ترین کو پرویز الہیٰ سے ملاقات کے بارے میں بھی آگاہ کیا۔ترین گروپ نے آج اہم مشاورتی اجلاس بھی طلب کیا۔اجلاس می میں سیاسی رابطوں کے نتیجے میں اہم فیصلے متوقع ہیں۔قبل ازیں پاکستان مسلم لیگ (ق) پنجاب کے صدر و اسپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ اس پراتفاق ہوگیا ہے کہ موجودہ اسمبلیاں مدت پوری کریں گی۔