ن لیگ کا وزیراعظم کو اپنے 12 لوگوں پر نظر رکھنے کا مشورہ

ن لیگ کا وزیراعظم کو اپنے 12 لوگوں پر نظر رکھنے کا مشورہ

اسلام آباد : پاکستان مسلم لیگ ن نے وزیراعظم عمران خان کو اپنے 12 لوگوں پر نظر رکھنے کا مشورہ دے دیا ، مریم اورنگزیب کہتی ہیں کہ ہمارے تو نمبرز پورے ہیں ، عمران خان اپنے 12 لوگوں پر نظر رکھیں ، کسی آرٹیکل63 میں پارلیمنٹ جانےوالے کو نااہل کرنے کا نہیں لکھا ، ارکان اپنا اختیار استعمال کرلیں اس کے بعد ان کے خلاف کارروائی ہوسکتی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق پارلیمانی پارٹی کے مشاورتی اجلاس کے بعد میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے ترجمان مسلم لیگ ن نے کہا کہ پارلیمانی پارٹی نے قومی اسمبلی اجلاس فوری بلانے کا کہا ہے ، ن لیگ میدان میں ڈٹ کر کھڑی ہے اور اپوزیشن کے ساتھ تحریک عدم اعتماد کامیاب بنائے گی ، اس مقصد کے لیے شہباز شریف کی طرف سے بلائے گئے پارلیمانی پارٹی ک ے اجلاس میں ن لیگ کے 84 ارکان شریک ہوئے ، جس میں پارلیمانی پارٹی نے صدر ن لیگ کومکمل فیصلے کا اختیار دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ نمبرگیم ہماری تحریک عدم اعتمادجمع کرانےسے پہلے ہی پوری تھی ، عشایے میں ہمارے لوگ تو پورے تھے، عمران خان اپنے 12 لوگوں پر نظر رکھیں اور اپنی فکر کریں ، عمران خان کی تقریرمیں عیاں ہے وہ گھرجانےوالےہیں اور تحریک عدم اعتماد والے دن انہیں پارلیمنٹ جانےکی ضرورت نہیں پڑے گی ، اس عدم اعتماد کوصرف پاکستان کےعوام چلا رہے ہیں ، عوام کی مرضی اورترجمانی پرتحریک عدم اعتمادلائی جارہی ہے۔

admin