تعلقات ٹوٹ چکے‘ چوہدری برادران نے جو کہنا تھا کہہ دیا ؛ فضل الرحمان

تعلقات ٹوٹ چکے‘ چوہدری برادران نے جو کہنا تھا کہہ دیا ؛ فضل الرحمان

اسلام آباد : اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ چوہدری برادران نے جو کہنا تھا کہہ دیا ، سمجھنے کی ضرورت ہے کہ اتحادی حکومت کے ساتھ نہیں رہ سکتے ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق حکومت کے خلاف تحریک عدم اعتماد کی کامیابی کیلئے اپوزیشن جماعتوں کا اجلاس ہوا ، مولانا فضل الرحمان کے گھر ہونے والے مشاورتی اجلاس میں مختلف آپشنز پر غور کیا گیا ، اجلاس میں 23 مارچ کو ہونے والے اپوزیشن کے لانگ مارچ کی حکمت عملی بھی طے کی گئی ۔

اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ تعلقات ٹوٹ چکے ہیں اور اتحادی اب حکومت کے ساتھ نہیں رہ سکیں گے ، تحریک عدم اعتماد واپس لینے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا ، حکومت اسمبلی اجلاس بلائے ہماری طرف سے کوئی تاخیر نہیں ہے۔

خیال رہے کہ پاکستان مسلم لیگ ق کے مرکزی رہنماء اور اسپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی نے عدم اعتماد سے قبل وزیراعظم کیلئے خطرے کی گھنٹی بجا دی ، ہم نیوز کے ایک پروگرام میں اینکر مہر بخاری سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ن لیگ، پیپلزپارٹی، مولانا کا اتحاد پکا اور دیرپا ہے، مخالفین ایک شخص کیخلاف ایک ہوں تو تلخیاں بھلا دیتے ہیں ، سارے اتحادیوں کا 100فیصد رجحان اپوزیشن کی طرف ہے، عمران خان 100فیصد مشکل میں ہیں۔

admin