پرویز الٰہی کے حق میں پوسٹر لگ گئے

پرویز الٰہی کے حق میں پوسٹر لگ گئے

لاہور : پنجاب میں وزارت اعلیٰ کی تبدیلی کا معاملہ زیر بحث ہے،پنجاب میں پرویز الہیٰ کے حق میں پوسٹر بھی لگ گئے ہیں۔گذشتہ روز اسپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الہیٰ کے ایک بیان نے ہلچل مچا دی تھی۔ تحریک عدم اعتماد سے پہلے اسپیکر پنجاب اسمبلی و حکومتی اتحادی چوہدری پرویز الہیٰ نے وزیراعظم کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان سو فیصد مشکل میں ہیں،سارے اتحادی اپوزیشن کی طرف ہیں۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے پرویز الہی نے اپوزیشن میں ن لیگ ، پیپلز پارٹی اور مولانا کے اتحاد کو پکا اور دیرپا قرار دیتے ہوئے کہا کہ جب مخالفین ایک شخص کیخلاف ایک ہوتے ہیں تو تلخیاں بھلادیتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اگر ہمیں وزارت اعلیٰ مل جائے تو ہم پی ٹی آئی کی کوتاہیاں دور کردیں گے۔

اور اب مسلم لیگ (ق)کے مرکزی دفتر کے باہر کارکنوں نے چوہدری پرویز الٰہی کے لیے وزیراعلی کی فلیکسز لگا دیں۔

مسلم لیگ (ق) کے سپورٹرز نے اہم شاہراہوں پر چوہدری پرویزالٰہی کے حق میں پینا فلیکس لگائے ہیں جن پر ’پنجاب کی مجبوری ہے،وزیراعلیٰ پرویز الہیٰ ضروری ہے ‘کے الفاظ درج ہیں۔

admin