ڈی جی آئی ایس آئی کی تعیناتی میں تاخیر سے ادارے میں مداخلت ہوئی
لاہور: پاکستان مسلم لیگ (ق) کے رہنما اور سپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہیٰ سے پروگرام ندیم ملک لائیو میں سوال کیا گیا کہ عمران خان کے اسٹیبلشمنٹ سے تعلقات کی خرابی کی وجہ کیا بنی، وزیراعظم کو یہ کہنے کی ضرورت کیوں پیش آئی کہ نیوٹرل صرف جانور ہوتا ہے اور میں باہر نکل کر زیادہ خطرناک ہوں گا۔جس کا جواب دیتے ہوئے پرویز الہیٰ نے کہا کہ احسان فراموشی ہمارے دین کے بھی خلاف ہے،انہوں نے بہت ساتھ دیا لیکن کچھ ساتھ ساتھ سیکھنے کی بھی ضرورت تھی۔
ایسا نہیں ہو سکا تو کم از کم ان کا احسان تو مان لیں۔انہوں نے مزید کہا کہ پرویز مشرف نے ہمارے اوپر ایک احسان کیا تھا تو ان کے مشکل وقت میں ہم نے بھی اُن کا ساتھ نہیں چھوڑا،اب بھی ان سے رابطہ رہتا ہے۔
ان کے بیٹے اور بیوی سے بھی بات ہوتی رہتی ہے۔سیاست میں تعلقات کا نتیجہ فوری نہیں آتا، یہ پھل بہت دیر بعد ملتا ہے، جس طرح نوازشریف کے دور میں اداروں کے ساتھ تعلقات خراب ہوئے ابھی ویسا ہی ہو رہا ہے۔
عمران خان کے اسٹیبلشمنٹ سے تعلقات کی خرابی کی وجہ کیا بنی ۔۔۔چوہدری پرویز الہی نے بتا دیا !!!@chparvezelahi #PervaizElahi
مکمل پروگرام کے لئے لنک دیکھیںhttps://t.co/UREpHXmo9m#NadeemMalikLive #Pakistan #SamaaTv pic.twitter.com/paIeMOg1lt— NADEEM MALIK LIVE (@NadeemMalikLive) March 16, 2022