وزیراعظم کو سندھ ہاؤس کے اندر کی سرگرمیوں کی تصاویر اور ویڈیو موصول ہو گئیں

وزیراعظم کو سندھ ہاؤس کے اندر کی سرگرمیوں کی تصاویر اور ویڈیو موصول ہو گئیں

اسلام آباد :سندھ ہاؤس کے اندر کی سرگرمیوں کی تصاویر اور ویڈیوز سامنے آ گئیں۔اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم کو سندھ ہاؤس کے اندر کی سرگرمیوں کی تصاویر اور ویڈیو موصول ہو گئی ہیں۔رپورٹ کے مطابق تحریک انصاف کے کچھ اراکین اہلخانے کے ہمراہ سندھ میں قیام پذیر ہیں۔وفاقی حکومت کے زیر انتظام حساس ادارے کی سندھ ہاؤس کی بذریعہ ڈورون کمیرہ سرویلنس جاری ہے جب کہ سندھ ہاؤس کے اطراف میں متعدد کیمرے بھی نصب کر دئیے گئے۔
حکومت کے کچھ اراکین اسمبلی کے قریبی راشتے داروں سے بھی رابطے جاری ہیں۔رابطوں کا مقصد اپنے اراکین کی رضاکارانہ طور پر واپسی ممکن بنانا ہے۔قبل ازیں وزیراعظم نے سندھ ہاؤس سے ہارس ٹرینڈنگ کی کوشش کا نوٹس لے لیا۔
وزیراعظم کو سندھ ہاؤس میں ہارس ٹریڈنگ اور پولیس اہلکاروں کی موجودگی پر بریفنگ دی گئی۔دنیا نیوز کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت اجلاس میں ارکان اسمبلی کی خرید و فروخت کی تفصیلات پیش کی گئیں۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ سندھ ہاؤس کو ہارس ٹریڈنگ کی آماجگاہ نہیں بننے دیں گے نہ ہی اس غیر قانونی اقدام کی کسی صورت اجازت دی جائے گی ،اس حوالے سے متعلقہ اداروں کو کارروائی کے لیے قانونی پہلوؤں کا جائزہ لینے کی ہدایت کی گئی۔ شرکاء کو اس حوالے سے تفصیل حاصل کرنے کی ہدایت کی گئی کہ کون سے ارکان ممکنہ طور پر کسٹڈی میں ہو سکتے ہیں۔ وزیراعظم نے وفاقی ایجنسیوں کو سندھ ہاؤس کی سرگرمیوں پر نظر رکھنے کی ہدایت بھی کی جب کہ حکومت کی جانب سے جواب ایکشن کا فیصلہ کیا۔

admin