اہم شخصیات کے کہنے پر سیاسی کشیدگی میں کمی

اہم شخصیات کے کہنے پر سیاسی کشیدگی میں کمی

اسلام آباد :حکومت اور اپوزیشن نے او آئی سی اجلاس تک سیاسی کشیدگی کم کرنے پر اتفاق کر لیا۔اجلاس تک بڑے سیاسی ایونٹس نہیں ہوں گے۔اس حوالے سے اے آر وائی نیوز کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ حکومت اور اپوزیشن کے درمیان او آئی سی اجلاس کے لیے بیک ڈور رابطے ہوئے۔ذرائع کے مطابق رابطوں میں او آئی سی اجلاس تک سیاسی کشیدگی کم کرنے پر دونوں نے اتفاق کر لیا۔

حکومت اور اپوزیشن میں اتفاق ہوا کہ او آئی سی اجلاس تک بڑے سیاسی ایونٹس نہیں ہوں گے تاہم سیاسی ملاقاتیں جاری رہیں گی لیکن کشیدگی کم ہو گی،سیاسی کشیدگی میں کمی اہم شخصیات کے کہنے پر ہوئی۔قبل ازیں عدم اعتماد پر ووٹنگ او آئی سی اجلاس کے بعد کرانے کی وجہ سامنے آ ئی تھی۔معروف صحافی نعیم اشرف بٹ نے دعویٰ کیا ہے کہ دوست ممالک سیاسی کشیدگی کم کرنے کے لیے اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔

admin