’انشاءاللہ وزیراعظم‘ لاہور میں شہباز شریف کے حق میں فلیکس لگ گئے

’انشاءاللہ وزیراعظم‘ لاہور میں شہباز شریف کے حق میں فلیکس لگ گئے

لاہور :: صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کے حق میں فلیکس لگ گئے ۔ تفصیلات کے مطابق اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی شہباز شریف کی پیشی کے موقع پر لاہور کی احتساب عدالت کے باہر ان شاءاللہ وزیراعظم پاکستان شہباز شریف کی تصاویر کے پینا فلیکسز آویزاں کیے گئے ہیں ، جن پر ’وقت کی مجبوری ہے، شہباز شریف ضروری ہے‘ کے نعرے بھی درج ہیں۔

ان فلیکسز پر مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف ، ان کی صاحبزادی مریم نواز اور اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز کی تصاویر بھی دیکھی جاسکتی ہیں ، احتساب عدالت کی جانب آنے والے راستوں کے علاوہ احتساب عدالت کے مرکزی گیٹ کے ساتھ بھی شہباز شریف کے حق میں فلیکسز لگائے گئے ہیں ۔

admin