ایم این اے نواب شیروسیر سے ن لیگ کی ڈیل کی تفصیلات سامنے آ گئیں
اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف کے ایم این اے ملک نواب شیروسیر سے ن لیگ سے ڈیل کی تفصیلات سامنے آ گئیں۔اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق ایم این اے ملک نواب شیروسیر کی ن لیگ سے ڈیل کی تفصیلات سامنے آ گئیں۔رپورٹ کے مطابق نواب شیروسیر کو آئندہ الیکشن میں ٹکٹ کی گارنٹی دی گئی، گارنٹی نوازشریف کی جانب سے خود دی گئی۔
راناثناء اللہ نے اس ڈیل میں اہم کردار ادا کیا تاہم نواب شیروسیر کو کتنی رقم ادا کی گئی اس کی تصدیق نہ ہو سکی۔نواب شیروسیر کو ٹکٹ کی یقین دہانی پر طلال چوہدری ناراض ہو گئے جس پر طلال چوہدری کو نااہلی ختم ہونے پر سینیٹر بنانے کی یقین دہانی کرائی گئی۔رپورٹ کے مطابق طلال چوہدری کے بھائی کو ایم پی اے کا بھی ٹکٹ دیا جائے گا۔