دل کی بات

دل کی بات

تحریر : حافظ احسان شریف

جس کی شاخیں ہوں ہماری آبیاری سے بلند
کون کر سکتاہے اس نخل کُہن کو سرنگوں
بلا شبہ ٹیم لیڈر انتظامیہ کی سیڑھی پر پہلا قدم ہوتا ہے اگر لیڈر کا پہلاپاءوں سیڑھی پر درست طریقے سے رکھا گیا تو سمجھیں وہ سیڑھی کے آخری سرے پر بخیرو خوبی پہنچ کر اپنی منزل حاصل کر لے گا ۔ لیڈر زکا انتخاب کسی بھی شعبے میں اولین اہمیت کا حامل ہوتا ہے اور اس کی متعلقہ شعبے سے وابستگی مہارت اور کار کردگی اس شعبے کو چار چاند لگا دیتی ہے ۔ اگر بات کریں شعبہ تعلیم اور اعلیٰ تعلیمی مہارتوں کی تو بلا شبہ یونیورسٹی آف اوکاڑہ نے ڈاکٹر زکریا ذاکر کی قیادت میں بہت قلیل عرصہ میں پاکستان کے اعلیٰ تعلیمی شعبوں میں اپنی کامیابی کا لو ہا منوایا ہے ۔ ان کی شب و روز محنت ،کاوش، لگن اور ان کے ساتھ شامل ٹیم نے ایک غیر آباد اور غیر معروف جگہ کو گل و گلزار بنا دیا ہے ۔

یو نیورسٹی آف اوکاڑہ میں 47شعبہ جات میں 97 سے زائد بی ایس ، ایم اے ، ایم سی ایس ، ایم فل اور پی ایچ ڈی پرگرامز میں ملک بھر سے تقریباً 20 ہزار سے زائد طلبا ء و طالبات اپنی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو اجاگر کرنے اور علمی پیاس بجھانے کے لیے آئے ہوئے ہیں ۔ جدید اور قابل عمل اعلیٰ تعلیم کی اہمیت سے انکار نہیں کیا جا سکتا اور اس ٹارگٹ کی تکمیل کے لیے انتہائی کم وقت میں متعد د اور جدید شعبہ جات کا قیام عمل میں لا کر اور ا سے پایہ تکمیل تک پہنچانے میں ڈاکٹر زکریا ذاکر اور ان کی ٹیم کی انتھک محنت نے اس یونیورسٹی کی آبیاری میں اہم کردار ادا کیا ہے ۔ طلباء و طالبات کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو نکھارنے کے لیے متعدد قومی، بین الاقوامی سمینارز، تحقیقی ورکشاپس اور سمپوزیم کا انعقادڈاکٹر زکریا ذاکر کی علم دوست پالیسیوں اور جدید تعلیمی رجحانات کو روشناس کروانا ان کی قابلیت کا منہ بولتا ثبوت ہے ۔ بلا شبہ یہ ایک قابل اوراور اپنے شعبہ سے محبت رکھنے والی قیادت کی نمایاں خوبیاں ہوتی ہیں ۔ میٹ دی پریس میں انہوں نے کہا کہ طلباء و طالبات کو ایک اچھا پاکستانی اور معاشرے کا مفید شہری بنانے اور صنفی تضاد کے خاتمہ میں یونیورسٹی آف اوکاڑہ اپناکلیدی کردار ادا کر رہی ہے ۔ خواتین کی فطری صلاحیتوں کواجاگرکرنے اورانہیں زندگی کے ہر میدان میں موثر کارکردگی دکھانے کے یکساں مواقع فراہم کئے جارہے ہیں ۔

دور جدید کی تعلیم جدت تخلیقی صلاحیتوں اور مہارتوں کے گر د گھومتی ہے اور اس مقصد کے حصول کے لیے ہم یونیورسٹی آف اوکاڑہ کو ماحولیاتی اعتبار سے پائیدار اور محفوظ کیمپس بنانے کے لیے پر عزم ہیں ۔ ہم مقامی قومی اور بین الاقوامی اداروں سے باہمی اشتراک کر رہے ہیں تا کہ طلبا ء طالبات یہاں سے بہترین محقق ، مہارت اور ہنر حاصل کر کے نکلیں ۔ حکومت پاکستان کی گرین اینڈ کلین مہم کا حصہ بنتے ہوئے یونیورسٹی کے ماحول اور آب و ہوا کو صاف ستھرا رکھنے اور اس کو مزید خوبصورت بنانے کے لیے وسیع پیمانے پر شجر کاری کی جا رہی ہے ۔ یونیورسٹی کے لیے توانائی کے قابل تجدید ذراءع پر کام شروع کر دیا گیاہے ۔ انہوں نے بتایا کہ شعبہ باٹنی اور ماحولیات کی جدید ریسرچ کے لیے ان شعبہ جات کے طلباء طالبات کے لیے بوٹینیکل گارڈن کا قیام عمل میں لایا گیا ہے ۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ عصر حاضر کی ضروریات کے مطابق طلباء و طالبات کو علم دوست اور قابل عمل ماحول فراہم کرنے کے لیے ہر ممکن دستیاب وسائل مہیا کیے جا رہے ہیں ۔ زندگی کی دوڑ سے باہر اور وسائل کی عدم دستیابی معذور اور لاچار افراد کو احساس کمتری کا شکار بنا دیتی ہے ان معذور اورپسماندہ طبقات کے افراد کو معاشرے کا مفید شہری بنانے اور ان کا دکھ درد سمجھنے والے بہت کم لوگ اس دنیا میں پائے جاتے ہیں ۔ بلا شبہ ڈاکٹر زکریا ذاکر ان معذور طلباء و طالبات کے لیے امید کی کرن ہیں جنہوں نے ان معذور افراد کو اعلیٰ تعلیم یافتہ بنانے اور اپنے پاءوں پر کھڑا کرنے کے لیے یونیورسٹی آف اوکاڑہ میں آءوٹ ریچ پروگرام شروع کروایا ہے اس پروگرام کے ذریعے دورافتادہ علاقوں میں جا کر ان معذور او ر لا چار افراد کواعلیٰ کو تعلیم کے حصول کے لیے تیار کیا جا رہا ہے ۔

ڈاکٹر زکریا ذاکر کی شبانہ روز محنت اور لگن کی وجہ سے یونیورسٹی آف اوکاڑہ نے بہت کم وقت میں ملک بھر کی یونیورسٹیوں میں نمایاں مقام حاصل کیا ہے اس وقت ملک کی 344 جامعات میں یونیورسٹی آف اوکاڑہ 138 نمبر پر آ ئی ہے ۔ اوکاڑہ یونیورسٹی نے پاکستان میں 2015 کے بعد قائم ہونے والی ساری جامعات کو یونیورسٹیوں کی رینکنگ میں پیچھے چھوڑ دیا ہے ۔ ڈاکٹر زکریا ذاکر نے کہا کہ ابھی ہمارا سفررکا نہیں میرا اگلا ٹارگٹ دنیا کی صف اول کی یونیورسٹیوں کی لسٹ میں یو نیورسٹی آف اوکاڑہ کا نام شامل کروانا ہے اور اس کے لیے میں اور میری ٹیم ہر ممکن کوشش جاری رکھے ہوئے ہےں ۔

admin