بڑے عہدوں کی جتنی آفر مجھے ہوتی ہے، کسی سیاستدان کونہیں ہوتی

بڑے عہدوں کی جتنی آفر مجھے ہوتی ہے، کسی سیاستدان کونہیں ہوتی

راولپنڈی:سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار نے کہا ہے کہ چار سال سے اقتدار کا روزہ رکھا ہوا ہے اب لگ رہا ہے بہت جلد اپنے حلقے کے عوام کے ساتھ روزہ کھولوں گا۔جیو نیوز کی رپورٹ کے مطابق سابق وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثارعلی خان بھی 4 سال بعد بول پڑے۔ اپنے حلقے میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے چوہدری نثار علی خان نے کہا کہ بڑے عہدوں کی جتنی آفر مجھے ہوتی ہے کسی کونہیں ہوتی ،لوگ تواقتدار کیلئے جوتیاں اتھانے کو تیار ہو جاتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ چار سال سے اقتدار کا روزہ رکھا ہواہے اب لگ رہاہے ،بہت جلد اپنے حلقے کے عوام کے ساتھ روزہ کھولوں گا۔سابق وزیر داخلہ نے کہا کہ حلقے کے عوام کو میرے لئے ووٹ مانگنے پر کبھی شرمندگی نہیں ہو گی، میں نے کبھی ضمیر کا سودا نہیں کیا نہ مجھے کوئی دو نمبرکہے گا۔

انہوں نے کہا کہ میرے حلقے میں ہر جانب خدمات کے نشان ہیں، میرا بیٹا بھی آپ کی خدمت کے لیے موجود ہے۔

میں نے ہمیشہ عوام کی خدمت کی۔

admin