چوہدری نثار کی وزیراعظم سے مبینہ ملاقات پر مریم نواز کا ردِعمل
اسلام آباد:پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے چوہدری نثار سے متعلق سوال کو مضحکہ خیز قرار دے دیا۔گذشتہ روز ان سے سوال کیا گیا کہ آپ کے سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار بنی گالا گئے،کہا جا رہا ہے کہ ان کے ساتھ ن لیگ کے ایم پی ایز ہیں،پنجاب کی صورتحال کیا ہے ؟۔مریم نواز نے صحافی کے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ یہ بہت مضحکہ خیز بات ہے۔خیال رہے کہ سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار نے کہا ہے کہ چار سال سے اقتدار کا روزہ رکھا ہوا ہے اب لگ رہا ہے بہت جلد اپنے حلقے کے عوام کے ساتھ روزہ کھولوں گا۔