پرویز خٹک کا مزید سرپرائزز کا عندیہ
اسلام آباد: پاکستان تحریک انساف کے رہنماء اور سابق وزیر دفاع پرویز خٹک نے عوام کو مزید سرپرائزز کا عندیہ دے دیا ۔ تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی رہنماء پرویز خٹک نے اسمبلی تحلیل ہونے اور قومی اسمبلی میں تحریکِ عدم اعتماد کے مسترد ہونے کے بعد سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک پیغام جاری کیا ، جس میں انہوں نے کہا کہ کیا آپ سب نے سرپرائز کو انجوائے کیا؟ مزید سرپرائزز کے لیے بھی تیار رہیں۔
سابق وزیر دفاع نے اپنے ٹویٹ کے ساتھ BehindYouSkipper کا ہیش ٹیگ بھی شیئر کیا۔
Did you all enjoy the surprise ? More to follow. #BehindYouSkipper
— Pervez Khattak (@PervezKhattakPK) April 3, 2022
خیال رہے کہ ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری نے اپوزیشن کی طرف سے وزیراعظم عمران خان کے خلاف پیش کی گئی تحریک عدم اعتماد کو آئین کے منافی قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا اور قومی اسمبلی کا اجلاس ملتوی کر دیا ، ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری نے اپنی رولنگ میں کہا کہ کسی غیر ملکی طاقت کو حق نہیں کہ پاکستان کی حکومت کو سازش سے گرائے ، اس لیے تحریک عدم اعتماد آئین و قانون کی خلاف ورزی اور قواعد و ضابطے کے خلاف ہے ، عدم اعتماد کی تحریک کا آئین و قانون کے تحت ہونا ضروری ہے لہذا تحریک عدم اعتماد کی قرار داد کو مسترد کیا جاتا ہے۔