پاکستان کو مبینہ دھمکی دینے والے امریکی عہدیدار کی الزامات کی تردید سے گریز

پاکستان کو مبینہ دھمکی دینے والے امریکی عہدیدار کی الزامات کی تردید سے گریز

اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان نے پاکستان کو دھمکی دینے والے امریکی عہدیدار کا نام بتا دیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق مذکورہ امریکی عہدیدار گذشہ روز بھارت کے دورے پر پہنچے جہاں صحافیوں نے ان سے سوال کیا کہ پاکستانی وزیراعظم عمران خان کہتے ہیں آپ نے پاکستانی سفیر کو دھمکی آمیز پیغام دیا تاہم انہوں نے اس کی تردید کی نہ تصدیق اور کوائی جواب نہیں دیا۔

ڈونلڈولو سے صحافیوں نے سوال کیا کہ وزیراعظم پاکستان کہتے ہیں آپ نے پاکسانی سفیر کو پیغام دیا ‘عمران خان نے کہا کہ آپ نے پیغام دیا ہے کہ عدم اعتماد ناکام ہوئی تو پاکستان کو مشکلات ہوں گی۔صحافی نے سوال پوچھا کہ کیا آپ نے پاکستان پیغام دیا تھا کہ عمران خان رہے تو پاکستان کو مشکلات ہوں گی، امریکی عہدیدار نے پاکستان کے الزامات پر تردید نہیں کی۔

تاہم یہ ضرور کہا کہ پاکستان کی صورتحال کو غور سے دیکھ رہے ہیں۔پاکستان میں آئینی اور قانونی عمل کی حمایت اور احترام کریں گے۔قبل ازیں وزیراعظم عمران خان نے پاکستان کو دھمکی دینے والے امریکی عہدیدار کا نام بتا دیا۔انہوں نے پارٹی رہنماؤں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی سفیر سے امریکی عہدیدار ڈونلڈو نے ملاقات کی تھی، ڈونلڈو امریکا کا اسسٹنٹ سیکریٹری آف اسٹیٹ فار ساؤتھ اینڈ سینٹرل ایشیا ہے۔

admin

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے