جہانگیر ترین کا آئندہ کی سیاست مسلم لیگ (ن) کے ساتھ کرنے کا فیصلہ

جہانگیر ترین کا آئندہ کی سیاست مسلم لیگ (ن) کے ساتھ کرنے کا فیصلہ

لاہور : پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین نے آئندہ کی سیاست مسلم لیگ (ن) کے ساتھ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ذرائع کے مطابق ذرائع نے بتایا کہ جہانگیر ترین پاکستان واپسی پر (ن) لیگی قیادت سے بھی باضابطہ ملاقات کریں گے۔
ترین گروپ کے رہنما عون چوہدری نے جہانگیر ترین کی وطن واپسی سے متعلق بتایا ہے کہ وہ 12 اپریل کو وطن واپس پہنچیں گے، جہانگیرترین اب صحت مند ہیں۔

ذرائع کے مطابق جہانگیر ترین کو ذاتی معالجین نے پاکستان سفر کی اجازت دے دی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ جہانگیر ترین کے بیٹے علی ترین اور دیگر اہلخانہ بھی ہمراہ واپس آئیں گے، جہانگیر ترین گزشتہ ماہ طبیعت کی خرابی کی وجہ سے لندن علاج کیلئے منتقل ہوگئے تھے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ جہانگیر ترین پاکستان واپس آکر باقاعدہ گروپ کی قیادت کریں گے۔

admin

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے