جعلی اکاؤنٹس کیس میں انور مجید کی بہو کے وارنٹ گرفتاری جاری
اسلام آباد: احتساب عدالت نے جعلی اکاؤنٹس کیس میں انور مجید کی بہو کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔
احتساب عدالت اسلام آباد میں جعلی اکاؤنٹس کیس اور ٹھٹھہ واٹر سپلائی سے متعلق نیب ریفرنس کی سماعت ہوئی تو انور مجید کے بیٹے عبدالغنی مجید کو کراچی سے پیش نہیں کیا جاسکا جبکہ بہو مناہل مجید بھی پیش نہیں ہوئیں۔
عدالت نے اومنی گروپ کے سی ای او عبدالغنی مجید کی اہلیہ مناہل مجید کی مسلسل عدم حاضری پر ان کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔ نیب پراسیکیوٹر نے بتایا کہ عبدالغنی مجید کے حوالے سے کراچی ملیر جیل سے رجوع کیا ہے، جیل حکام نے بتایا عبدالغنی مجید بیمار اور اسپتال میں زیر علاج ہیں۔