پی ٹی آئی کے منحرف اراکین آج ووٹنگ میں حصہ نہیں لیں گے

پی ٹی آئی کے منحرف اراکین آج ووٹنگ میں حصہ نہیں لیں گے

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے منحرف اراکین آج ووٹنگ میں حصہ نہیں لیں گے۔جنگ اخبار کی رپورٹ کے مطابق منحرف اراکین آج قومی اسمبلی کے اجلاس میں وزیراعظم کے الیکشن کے لیے ووٹ نہیں ڈالیں گے کیونکہ ان کو پارٹی قیادت سے اس سلسلے میں کوئی واضح ہدایات نہیں ملیں۔منحرف اراکین کا کہنا ہے کہ ان کے پاس قومی اسمبلی کے آج ہونے والے اجلاس کے بارے میں کوئی ہدایت موصول نہیں ہوئی، منحرف ہونے والے بیشتر ارکان اپنے حلقوں میں گئے ہوئے ہیں جہاں وہ رمضان المبارک کے دن گزار رہے ہیں۔

دوسری جانب تحریک انصاف نے تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ میں حصہ نہ لے کر منحرف ارکان اسمبلی کو محفوظ راستہ فراہم کردیا جس کے بعد اب 20 منحرف ارکان کے خلاف ریفرنس غیر موثر ہونے کا امکان ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق عمران خان کے خلاف اپوزیشن کی جانب سے تحریک عدم اعتماد پیش ہونے کے بعد منظرعام پر آنے والے تحریک انصاف کے 20 منحرف ممبران قومی اسمبلی کے خلاف پی ٹی آئی کی جانب سے گزشتہ روز ریفرنس دائر کیا گیا تھا، آئین کے آرٹیکل 63 اے کے تحت ریفرنس اسپیکر اسد قیصر کے حوالے کیا گیا تھا، تاہم اب وہ ریفرنس غیر موثر ہونے کا امکان ہے۔

admin

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے