پی ٹی آئی کے تمام ارکان اسمبلی کا مستعفی ہونے کا فیصلہ

پی ٹی آئی کے تمام ارکان اسمبلی کا مستعفی ہونے کا فیصلہ

اسلام آباد : پی ٹی آئی کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں مستعفی ہونے کا فیصلہ کر لیا گیا۔تفصیلات کے مطابق پارٹی سربراہ عمران خان کی زیر صدارت پی ٹی آئی کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا جس میں اسمبلی کے اندر اور باہر کی سیاست پر مشاورت کی گئی۔عمران خان نے تمام ارکان سے اسمبلی سے مستعفی ہونے کے حوالے سے رائے طلب کی۔

جس کے بعد پی ٹی آئی نے اسمبلیوں سے استعفے دینے کا فیصلہ کیا ہے۔عمران خان کا کہنا ہے کہ میں ان چوروں کے ساتھ اسمبلی میں نہیں بیٹھوں گا۔عمران خان نے اپنی نشست پر کھڑے ہو کر اعلان کیا کوئی اور استعفی دے یا نا، اکیلا بھی رہ گیا تو استعفی دوں گا، میرا اصولی موقف ہے پیچھے نہیں ہٹوں گا۔مراد سعید نے اپنا استعفیٰ اسپیکر قومی اسمبلی کو بھجوا دیا۔

قبل ازیں وزیر برائے اطلاعات و نشریات اور قانون فواد چوہدری نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے اراکین صوبائی اسمبلیوں سے بھی استعفی دیں گے۔ق پارلیمنٹ ہاؤس آمد پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ صوبائی اسمبلیوں سے بھی استعفے دیں گے، جس کے بعد پورے ملک میں الیکشن ہوں گے۔ فواد چوہدری نے کہا کہ عمران خان کی قیادت میں ہم نے ایک بڑی تحریک چلانے کا فیصلہ کیا ہے ، جس کے لیے ہم نے عمران خان کو کہا کہ اسمبلیوں سے مستعفی ہو جائیں ، پارلیمانی پارٹی کے زیادہ تر ارکان نے پہلے ہی استعفے وزیراعظم کو دے چکے ہیں ، چند ہفتوں میں نئے انتخابات کی طرف بڑھیں گے۔

admin

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے