تنخواہوں میں اضافے کا اعلان واپس لینے پر حکومتی ردِعمل آ گیا
اسلام آباد: تنخواہوں میں اضافے کا اعلان واپس لینے پر حکومتی ردِعمل آ گیا ، مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کا کہنا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے عوام کو ریلیف دینے کے لیے پینشن اور تنخواہوں میں اضافے کے اعلان کو واپس لینا یوٹرن نہیں ہے۔انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ یہ کوئی یو ٹرن نہیں ہے،چونکہ وفاقی حکومت کے ملازمین کی تنخواہیں چند ماہ قبل ہی بڑھائی گئی تھیں اس لیے ہم انہیں دوبارہ نہیں بڑھا رہے ہیں۔
مفتاح اسماعیل نے کہا کہ فیڈرل حکومت کے ملازمین کی تنخواہوں کے مسائل پر اگلے بجٹ میں غور کیا جائے گا جب کہ ہم نے ریٹائرڈ سرکاری ملازمین کی پنشن میں اضافہ کیا ہے۔
مجھے امید ہے کہ میرے اس بیان سے ہی الجھنیں واضح ہو جائیں گی۔
There is no U-turn. Since fed govt employees’ salaries were raised a couple of months ago, we are not raising them again. However their salary issues will be considered in the next budget. Meanwhile we raised pensions of retired govt employees. I hope this clarifies any confusion https://t.co/3V84EFufCm
— Miftah Ismail (@MiftahIsmail) April 13, 2022