ایم کیو ایم کا شہباز حکومت کی وفاقی کابینہ میں شامل نہ ہونے کا اعلان

ایم کیو ایم کا شہباز حکومت کی وفاقی کابینہ میں شامل نہ ہونے کا اعلان

اسلام آباد: متحدہ قومی موومنٹ پاکستان نے شہباز شریف حکومت کی وفاقی کابینہ میں شامل نہ ہونے کا اعلان کر دیا ۔ تفصیلات کے مطابق ایم کیو ایم پاکستان کے کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ حکومتی اتحاد میں شامل دیگر رہنماؤں سے حکومت کی تشکیل کے بارے میں تفصیلی بات چیت کی ہے اور ایم کیو ایم نے وفاقی کابینہ میں شامل نہ ہونے کا فیصلہ کیا ہے اور اس فیصلے سے وزیر اعظم شہباز شریف کو آگاہ بھی کر دیا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم پاکستان کراچی اور صوبے کے دیگر علاقوں کی فلاح و بہبود کے لیے اتحادیوں کی جانب سے کئے گئے وعدوں پر عمل درآمد میں زیادہ دلچسپی رکھتی ہے جس کے تحت وفاقی کابینہ کا حصہ نہ بننے کا فیصلہ کیا گیا۔
خیال رہے کہ وزیراعظم شہبازشریف نے حکومت بنانے اور چلانے کے لیے متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کو ناگزیر قرار دیا تھا ، جس کے لیے وزیراعظم شہباز شریف نے کابینہ کی تشکیل کے حوالے سے اتحادیوں سے ملاقاتیں شروع کر دی ہیں اور پہلے مرحلے میں ایم کیو ایم پاکستان کے خالد مقبول صدیقی سے پارلیمینٹ لاجز میں ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔

admin

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے