خاتون اول نے تقریب حلف برداری میں عدم شرکت کی وجہ بتا دی
اسلام آباد: پاکستان کی خاتون اول اور نومنتخب وزیراعظم شہباز شریف کی اہلیہ تہمینہ درانی نے ایوان صدر میں شوہر کی حلف برداری کی تقریب میں شرکت نہ کرنے کی وجہ بتا دی۔جنگ اخبار کی رپورٹ کے مطابق تہمینہ درانی نے ایک انٹرویو میں اپنی پاکستان میں موجودگی سے متعلق سوال کو نظرانداز کیا اور اپنی بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ تقریب حلف برداری میں شرکت کے لیے اتنے لوگوں میں میرے جانے کی ضرورت نہیں تھی۔
تہمینہ درانی نے کہا کہ جہاں انہیں میری ضرورت ہوتی ہے وہاں میں ضرور ان کے ساتھ ہوتی ہوں۔انہوں نے میزبان سے کہا آپ نے مجھے مبارکباد تو دے دی لیکن آہپ مبارکباد کے ساتھ بہت دعائیں بھی دیں۔خاتون اول نے کہا کہ جس موڑ پر اس وقت ہمارا ملک کھڑا ہے، اس موڑ پر شہباز شریف کے کاندھوں پر پی پہاڑ نہیں آ گرا بلکہ کچھ ذمہ داریوں میری بھی بڑھ گئی ہیں۔
چاہے تھوڑی دیر کے لیے آئے ہوں ہم یا زیادہ دیر کے لیے لیکن ہم اس وقت کے لیے جوابدہ ہونا ہوگا۔خاتون اول نے کہا کہ میاں شہباز شریف سے شادی کو 19 برس ہو گئے ہیں اور اس دوران انہوں نے ان سے زیادہ غریب نواز ، ہر چیز کو دیکھنے والا اور ایک سیکنڈ آرام نہیں کرنے والا نہیں دیکھا،تہمینہ درانی نے یہ بھی کہا کہ جتنا عرصہ وہ وزیراعلیٰ پنجاب رہے میں انہیں کبھی کبھار ہی دیکھتی تھی،وہ اپنی بھاگ دوڑ میں لگے رہتے تھے۔