حکومت نے ایم کیو ایم کو ڈپٹی اسپیکر کے عہدے کی پیشکش کردی
اسلام آباد : حکومت نے متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کو ڈپٹی اسپیکر کے عہدے کی پیشکش کردی۔ ایکسپریس نیوز نے رپورٹ کیا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے یہ پیشکش ایم کیو ایم کے مرکز بہادرآباد کے دورے کے موقع پر کی اس دوران انہوں نے متحدہ سے اسپیکر کی نشست پر تعاون بھی مانگا۔ ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ ملاقات کے دوران وزیراعظم نے کہا کہ سندھ کی ترقی کے لیے وفاق اور صوبے کو مل کر چلنا ہوگا ، سندھ اور خصوصا کراچی کی ترقی کے لیے ایم کیو ایم کو ہر مشاورتی عمل میں شامل رکھا جائے گا ، ایم کیو ایم کے لیے ڈپٹی اسپیکر کی سیٹ حاضر ہے ، امید ہے اسپیکر قومی اسمبلی کے انتخاب میں بھی ایم کیو ایم کا تعاون جاری رہے گا ۔