بلقیس ایدھی کی طبعیت ناساز، خاتون اول عیادت کے لیے پہنچ گئیں
کراچی: وزیراعظم شہباز شریف نے وزارت عظمیٰ کا عہدہ سنبھالنے کے دو روز بعد 13 اپریل کو کراچی کا دورہ کیا اور مزار قائد پر حاضری دی۔وزیراعظم کے دورہ کراچی کے موقع پر خاتون اول تہمینہ درانی بھی شہر قائد میں موجود تھیں تاہم وہ وزیراعظم کے ساتھ نظر نہ آئیں۔تہمینہ درانی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے خدمت خلق کے شعبہ میں معروف شخصیت عبدالستار ایدھی کی قبر پر فاتحہ پڑھنے کی تویر شئیرکی۔
انہوں نے خاتون اول کے عہدے پر فائز ہونے کے بعد پہلی پوسٹ میں بتایا کہ جس وقت وزیراعظم شہباز شریف بانی پاکستان کے مزار پر حاضری دی ،میں صبا اور سعد ایدھی کے ساتھ عبدالستار ایدھی کو ان کی زندگی بھر کی انتھک کوششوں پر سلام پیش کرنے گئی تھی۔
While PM Shebaz Sharif paid his respects at The Founder of the Nation’s Mazar, I went with Saba & Saad Edhi to salute Abdul Sattar Edhi for his relentless lifelong efforts 2 actualise The Qaide’s dream for Pakistan: A Social Welfare State. The directions r on his gravestone. pic.twitter.com/0BHj8QSBHI
— Tehmina Durrani (@TehminaDurrani) April 13, 2022