ڈینگی
تحریر : جائشہ احمد
ڈینگی بخار یا ڈینگی انفیکشن مچھر جسے ڈینگی کہتے ہیں اس کے کاٹنے سے ہوتا ہے۔ یہ وائرس دنیا بھر میں تقریبا ہر طرح کے علاقوں میں پایا جاتا ہے۔ مثال کے طور پر، ڈینگی بخار جنوب مشرقی ایشیا میں بہت سے ممالک میں ایک لا علاج مرض نہیں ہے۔ ڈینگی بخار انسانوں میں مادہ ایڈیس مچھروں کے کاٹنے کے ذریعے منتقل ہوتا ہے۔
جب ڈینگی بخار میں مبتلا ایک مریض کو ایک ویکٹر مچھر سے کاٹا جاتا ہے، تو وہ مچھر بھی متاثر ہو جاتا ہے، اور وہ دوسرے لوگوں کو کاٹ کر اس مرض کے پھیلنے کا سبب بنتا ہے۔ یہ مرض انسان سے انسان میں براہ راست نہیں پھیلتا ہے۔ پہلے انفیکشن کی علامات عموماً ہلکی ہوتی ہیں۔ ایک بار ٹھیک ہو جانے کے بعد، اس ڈینگی وائرس کے خلاف زندگی بھر کے لئے قوت مدافعت پیدا ہو جاتی ہے۔
ڈینگی بخار کی علامات میں تیز بخار، سر میں شدید درد، آنکھوں میں درد، پٹھوں اور جوڑوں کا درد، متلی اور الٹیاں، شامل ہیں۔ ضروری نہیں ہے کہ یہ علامات ہر متاثرہ افراد میں ظاہر ہوں، اور بعض لوگوں میں ہو سکتا ہے ہلکی سی علامات نمایاں ہوں جیسا کہ بخار، مثلاً بچوں میں سرخ دانوں کے ساتھ ہلکا سے بخار کا ظاہر ہونا ہے۔
عام طور پر انسان 4 – 7 دن میں ٹھیک ہو جاتا ہے۔اس کے لئے کوئی مخصوص علاج موجود نہیں ہے۔ ڈینگی کا بخار عام طور پر خودبخود ٹھیک ہوتا ہے۔ عام طور پر بے چینی کو آرام پہچانے کیلئے علاماتی ادویات دی جاتی ہیں۔
ڈینگی سے بچاو کے لیے کچھ احتیاطی تدابیر یہ ہیں کہ
اپنے گھروں کو صاف رکھیں۔
کہیں پانی نہ کھڑا ہونے دیں۔
پانی کے کنٹینرز کو مضبوطی سے بند کر دیں
کوڑا کرکٹ کو مناسب طریقے سے تلف کریں۔
شام کے وقت دروازے اور کھڑکیاں بند رکھیں۔
تمام استعمال کردہ کینز اور بوتلوں کو ڈھانپی ہوئی ڈسٹ بنز میں ڈالیں۔
ڈینگی بخار کی کوئی بھی علامت ظاہر ہونے کی صورت میں فوری ڈاکٹر سے رجوع کریں۔