بجلی فی یونٹ 4 روپے 85 پیسے مہنگی کر دی گئی

بجلی فی یونٹ 4 روپے 85 پیسے مہنگی کر دی گئی

اسلام آباد: بجلی فی یونٹ 4 روپے 85 پیسے مہنگی کر دی گئی۔نیپرا نے بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹی فیکیشن جاری کر دیا ہے۔نوٹیفیکیشن کے مطابق بجلی فروری کی ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں مہنگی کی گئی۔صارفین سے وصولی اپریل کے بجلی کے بلوں میں کی جائے گی۔صارفین پر جی ایس ٹی کے سوا پونے 38 ارب روپے کا بوجھ پڑے گا۔
فیصلے کا اطلاق کے الیکٹرک صارفین پر نہیں ہوگا۔دوسری جانب اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری تیار کرلی، اوگرا نے پیٹرولیم لیوی اور جی ایس ٹی کی کم سے کم اور زیادہ زیادہ شرح کی بنیاد پر تیار کردہ سمری پیٹرولیم ڈویژن کو بھیجوا دی ہے۔ سمری میں اوگرا نے پیٹرول کی قیمت میں 83 روپے 50 پیسے فی لیٹر اضافے کی تجویز دی ہے، اسی طرح کم سے کم فی لیٹر پیٹرول کی قیمت میں 21 روپے 30 پیسے فی لیٹر اضافے کی سفارش کی گئی ہے۔

admin

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے