پنجاب اسمبلی میں ہنگامہ آرائی، آئی جی پنجاب کو ایک ماہ کی سزا دی جائے گی
لاہور ؛ پنجاب اسمبلی میں آج انتہائی افسوسناک مناظر دیکھنے کو ملے۔حکومتی ارکان کی جانب سے ڈپٹی اسپیکر دوست محمد مزاری پر تشدد کیا گیا، ان کے بال نوچے گئے۔سیکیورٹی اہلکار بمشکل دوست مزاری کو ایوان سے باہر لے جانے میں کامیاب ہوئے۔وزیراعلیٰ پنجاب کے امیدوار پرویز الہیٰ نے وزیراعلیٰ کے انتخاب کے لیے ہونے والے اجلاس میں ہنگامہ آرائی اور اسپیکر پر حملے کا ذمہ دار آئی جی پنجاب کو قرار دیا۔
انہوں نے کہا کہ ملکی تاریخ میں کبھی ایسا نہیں ہوا، پولیس کیسے ایوان کے اندر داخل ہوئی ہے۔پرویز الہیٰ نے کہا کہ اس واقعے کے ذمہ دار آئی جی پنجاب ہیں۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ آئی جی پنجاب کو ایوان میں بلا کر ذمہ دار ٹھہرایا جائے گا اور آئی جی کو ایک ماہ کی سزا دی جائے گی۔
واضح رہے کہ پنجاب اسمبلی میں ڈپٹی اسپیکر دوست محمد مزاری پر حملہ کیا گیا ہے اور تشدد کا نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق حکومتی ارکان نے ڈپٹی اسپیکر دوست محمد مزاری کی نشست کا گھیراؤ کر لیا۔دوست مزاری کو دھکے دئیے گئے اور لوٹے مارے گئے۔حکومتی ارکان نے ڈپٹی اسپیکر پر لوٹے اچھالے۔پنجاب اسمبلی کا اجلاس بدنظمی کا شکار ہو گیا۔صورتحال بگڑنے پر سیکیورٹی طلب کر لی گئی جب کہ سیکیورٹی اہلکار ڈپٹی اسپیکر دوست محمد مزاری کو اسمبلی سے باہر لے گئے۔
تحریک انصاف اور چوہدری پرویز الٰہی نے یہ حرکت کرکے ایک بار پھر اپنی ہار مان لی pic.twitter.com/FUYh0GS0LK
— Zeeshan Malik (@ZeshanMalick) April 16, 2022